افغانستان کے پندرہ صوبوں میں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کیلئے بڑا خطرہ قرار، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
یو این مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر کام کرنے والی القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان میں سرحد پار سے حملے کر سکتے ہیں . رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی بھتہ خوری،سمگلنگ سے فنڈز اکٹھا کر رہی اور افغانستان میں کئی علاقوں سے ٹیکس بھی اکٹھا کرتی ہے . رپورٹ کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں ٹیکس وصولی کے جھگڑے پر جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں تصادم بھی ہوا ہے . . .