مٹر کے صحت پر فوائد اور نقصانات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مٹر کو ہری سبزی ہونے کے سبب پاور فوڈ کہا جاتا ہے ،اس کے استعمال کے صحت پر فوائد اور نقصانات دونوں ہیں جسے جاننا بہت ضروری ہے۔مٹر میں پروٹین 23 فیصد، کاربوہائیڈریٹس 50فیصد جبکہ وٹامن بی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں سَلفر اور فاسفورس بھی دیگر اجزاء کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ،مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی بھی پایا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق مٹر میں کئی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی کے لئے بے حد ضروری ہیں، مٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے جبکہ یہ جسم کو غذائیت پہنچا کر پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے۔
اس کے علاوہ مٹر ہر عمر کے فرد کے لئے مفید سبزی ہے مگر اسے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد کے لئے مفید قرار نہیں دیا جاتا۔واضح رہے کہ مٹر میں غذائیت اور کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، اگر کوئی شخص ڈائیٹ پلان کے تحت سبزیوں پر مبنی سالاد کھا رہا ہے تو ایسی صورت میں مٹر کا استعمال کرنا مطلوبہ وزن میں کمی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

10 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

36 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

48 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago