پہلی محبت نہیں بھولتی۔۔وکی کوشل سے شادی کے بعد بھی سلمان خان کو دل سے نہ نکال سکی، دبنگ خان کی سالگرہ پر ایسا کام کیا کہ تہلکہ مچ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان 56 برس کے ہو گئے ہیں جس کا جشن انہوں نے اپنے ذاتی فارم ہاوس پر منایا جس میں ان کے کئی دوستوں اور بالی ووڈ کے ستاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر دبنگ خان کو سب سے مہنگا تحفہ والد نے دیا جبکہ سب سے سستا تحفہ بہنوئی ایوش نے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان دوستوں اور رشتہ داروں کو مہنگے تحفے دینے پر بہت شہرت رکھتے ہیں جس کی ایک مثال کترینہ کیف کو شادی کے تحفے میں دی جانے والی تین کروڑ روپے مالیت کی رینج روور گاڑی کی ہے ۔

سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کو 56 ویں سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے اور وہ تحفہ ممبئی کے پوش ترین علاقے جوہومیں اپارٹمنٹ کی صورت دیا ہے جس کی مالیت تقریبا12 سے 13 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔ سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا اور ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی۔ رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس فہرست میں سلمان خان کو سب سے کم مالیت کا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا۔آیوش نے سلمان کو سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 سے 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

10 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

33 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

50 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago