پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے ، الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔ اس ضمن میں جاری کردہ اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے ، فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا جب کہ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔
دوسری طرف آزاد کشمیر الیکشن میں بد نظمی اور تصادم کے نتیجے میں اب تک ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے جن کی شکایت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی گئی ، کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جہاں تصادم دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہوا جس کے بعد پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

اس کے علاوہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ، اس ضمن میں پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ چوہدری یاسین کی گاڑی پر حملہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیا ، فائرنگ سے گاڑی بری طرح متاثر ہوگئی تاہم چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقہ ایل اے 44 میں پولنگ اسٹیشن 20 حیدر امین شہید ماڈل اسکول کے قریب واقع پاکستان پیپلزپارٹی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا گیا ، مبینہ طور پر پولیس کی مدد سے پی ٹی آئی کارکنان نے اکھاڑا جوکہ 400 میٹر کے فاصلے پر تھا جب کہ پی ٹی آئی کا 200 میٹر کے فاصلے پر واقع کیمپ برقرار رہا۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی، پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، الیکشن میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ، آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر آج انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جہاں آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل ہیں ، اس سلسلے میں 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں ہی پولنگ ہوگی جب کہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

Recent Posts

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 min ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

17 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

60 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

1 hour ago