اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے شہریوں پر نئی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گل نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سفر کے خواہش مند اماراتی شہریوں پر کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اماراتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے افراد کو متحدہ عرب امارات سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ صرف ایسے افراد جو علاج یا کسی فلاحی کام کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہوں، صرف ان پر بوسٹر ڈوز کی پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا۔

اماراتی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی سفری پابندی کا اطلاق 10 جنوری سے ہو گا۔

یہاں واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد میں انتہائی تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز امارات میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس صورتحال میں اماراتی حکومت کی جانب سے شہریوں سے کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

8 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

14 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

29 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

50 mins ago