کراچی(قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے اومی کرون وائرس کے پھیلا کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون وائرس کے 11 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے گلشن اقبال میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لگایا گیا ہے، گلشن اقبال بلاک7میں اومی کرون ویرینٹ کیسزکی تشخیص ہوئی ، جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گاجبکہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔یاد رہے کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جب کہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…