کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالرکی قدر178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی .
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے گھٹ کر 176.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت181روپے سے کم ہو کر178.50روپے ہو گئی .
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198.20روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو رک200.20روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے اور قیمت فروخت239روپے پر بدستور برقرا ررہی . فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1.20روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
. .