انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالرکی قدر178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے گھٹ کر 176.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت181روپے سے کم ہو کر178.50روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198.20روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو رک200.20روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے اور قیمت فروخت239روپے پر بدستور برقرا ررہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1.20روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

10 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

21 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

46 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

59 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago