وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری دے دی

لاہور (قدرت روزنامہ)پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک نئے ہائی ٹیک سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل رمیز راجہ نے انکشاف کیا تھا کہ پی سی بی نے متعلقہ حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں اسلام آباد میں ایک جدید ترین سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کریں جو 2025ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ دارالحکومت میں بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم کی تعمیر ان کی اہم توجہوں میں سے ایک ہے کیونکہ پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کے حقوق سے نوازا گیا تھا۔

یہ 1996ء کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم ملک کا سفر کرنے والی ٹیموں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہوگا اور شائقین کے تجربے میں بھی اضافہ کرے گا کیونکہ وہ اپنے پسندیدہ سپر سٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے سٹیڈیم کا سفر کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر منظوری دیتے ہوئے رمیز راجہ کو سٹیڈیم کی جلد سے جلد تعمیر کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا مشورہ دیا ہے۔ نئے سٹیڈیم کی تعمیر اگلے دو ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کا مقصد اسے 2025ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔ مزید برآں ملاقات میں آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہونا ہے جبکہ فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

11 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

20 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

31 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

40 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

50 mins ago

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

1 hour ago