اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سیاحوں کیلئے نئے پروگرام کا آغاز کردیا ہے، محکمہ سیاحت کے تحت پہلا گائیڈڈ ٹور سیاحوں کو کرتارپور، ملتان اوربہاولپور کی سیر کروائےگا، پہلے ٹرپ کے سفری، کھانا اوررہائش کے تمام اخراجات محکمہ سیاحت برادشت کرے گا، گائیڈ ٹوور ہرہفتے مختلف شہروں کی سیر کروائے گا۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی محکمہ سیاحت نے سیاحوں کیلئے تاریخی اور مذہبی مقامات کی سیر کیلئے نیا سیاحتی پروگرام شروع کردیا ہے۔
سیاحتی پروگرام کا پہلا گائیڈڈ ٹور سیاحوں کو کرتارپور، ملتان اور بہاولپور کی سیر کروائے گا، سیاحوں کے لیے پہلے ٹرپ کے سفری، کھانا اور رہائش کے اخراجات محکمہ سیاحت برداشت کرے گا۔ سیاحتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کل بروزاتوار کو منعقد ہوگی جس کے بعد گائیڈڈ ٹوور کل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوگا۔
پہلے مرحلے میں افتتاحی گائیڈ ٹوور پروگرام میں ایک دن کرتارپورجبکہ تین روز ملتان بہاولپور اور دڈاورفورٹ کی سیر شامل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت کے گائیڈڈ ٹوور کے ذریعے ہرہفتے مختلف شہروں کے سیاحتی مقامات کی سیر کروائی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ سیاحت نے ڈیڑھ سال بعد ڈبل ڈیکر کا واہگہ کا روٹ بحال کردیا ۔روزانہ 2 ڈبل ڈیکر بس قذافی سے واہگہ بارڈر جائیں گی ۔ سیاح ڈبل ڈیکر بس پر سیر کے بعد واہگہ پر پریڈ دیکھ سکیں گے۔ دونوں بسیں روزانہ 2 بجے قذافی سے واہگہ روانہ ہونگیں ۔
واہگہ کاروٹ کورونا کے پیش نظر بند کیا گیا تھا جسے بحال کردیا گیا۔ طلباء 400 اور بڑوں کا 500 روپے فی کس کرایہ ہوگا ۔ واہگہ جانے والے بچے مفت واہگہ کی سیر کرسکیں گے ۔اسی طرح وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کیلئے اعظم جمیل کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم جمیل کا بطور معاون خصوصی تقرر رولز آف بزنس 1973 کے رول 4 (6) کے تحت کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…