محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بارش کا امکان ہے، گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سخت سردی اور سرد ہواوں کا راج رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2گری سینٹی گریڈ کیا گیا،زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3گری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

7 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

10 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

17 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

20 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

22 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

22 mins ago