دنیا کی نسبت پاکستان سستا ملک ہے‘ 5 ماہ میں قیمتیں مزید کم ہوں گی ، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت پاکستان سستا ملک ہے‘ آئندہ 5 ماہ میں قیمتیں مزید کم ہوں گی ، پورے خطے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے‘ فنانس بل جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں پاس کرالیں گے ، فنانس بل منظور ہوتا ہے تو اس سے ڈالر کی قدر مزید گرے گی .
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانس بل سے عوام متاثر نہیں ہوں گے اور ٹیکسزکا بوجھ بھی نہیں پڑے گا ، اس وقت مہنگائی تو ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے کیوں کہ دنیا سے پاکستان میں معاشی حالات بہترہیں ، پاکستان کی نسبت بھارت میں مہنگائی کا تناسب زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن ہم بہت چیزیں درآمد کرتے ہیں ، عالمی سطح پرمہنگائی ہے اس لیے جوچیزیں بیرون ملک سےلائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں ، امید ہے عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں کم ہوں گی کیوں کہ عالمی سطح پرقیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کوبھی فائدہ ہوگا تاہم اس وقت بھی پورے خطے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے .

فواد چوہدری نے کہا کہ اوگرا ایک آزاداتھارٹی ہے اورعالمی صورتحال دیکھ کرتجاویزدیتی ہے لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے سے متعلق طریقہ کار تبدیل کرناہوگا ، قیمتیں کم ہوتی ہیں تو خبر لگتی نہیں بڑھ جاتی ہیں توہیڈلائن ہوتی ہے، مشکلات ہیں اس بات کو تسلیم کرتاہوں لیکن آئندہ 5 ماہ میں قیمتیں کم ہوں گی ، اپوزیشن صرف احتجاج نہ کرےمثبت تجاویزہیں توہمیں دے . انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کرنسی کی قدرگری ہے، اپوزیشن والے صرف تنقید کرتے ہیں ان کے پاس مسئلے کاحل نہیں ہے ، اسی لیے روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے ن لیگ نے7 ارب ڈالر لگا دیئے تھے ، اب اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تو پھر اپوزیشن بتادے اس کا متبادل کیا ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں