اومی کرون،سعودی حکومت نے حج آپریشن سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آ نے کی وجہ سے سعودی حکومت نے حج آپریشن کے بارے میں اعلان کو موخر کردیا ہے اور سعودی حکومت بیرونی ممالک کے حاجیوں کو اجازت دینے اور ان کی تعداد کے تعین کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق پانچ لاکھ افرادکو حج کی اجازت دینے پر غور،حتمی فیصلہ فروری میں کیاجائیگا۔حج جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجس میں صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں۔

حج انتظامات میں سب سے اہم کام عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہوں کا حصول ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ سعودی حکومت حج ایگریمنٹ کرتی ہے جس کی روشنی میں حکومت پا کستان انتظامات کرتی ہے۔ذ رائع کے مطابق سعودی وزارت حج پانچ لاکھ حاجیوں کو اجازت دینے پر غور کررہی ہے،اومی کرون کے بعد اب سعودی حکومت حج کے بارے میں فروری میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذ رائع کے مطا بق حج کی اجازت ملی بھی تو سخت ایس او پیز کے ساتھ ملے گی۔ سعودی عرب میں فیس ماسک نہ پہننے کا جر مانہ ایک ہزار ریال ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

30 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

41 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago