گریجویشن تقریب میں جذباتی منظر،بیٹی نے والدہ کو اسٹیج پر بلالیا، کئی افراد آبدیدہ


قاہرہ(قدرت روزنامہ)مصر میں ایک گریجویشن تقریب کے دوران ایک نوجوان طالبہ نے ایسا دل کو چھو لینے والا اقدام کیا جس نے سوشل میڈیا پر سب کو جذباتی کر دیا۔
تقریب میں جب طالبہ کو ڈگری وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا تو اس نے اکیلے جانے کے بجائے اپنی والدہ کو بھی اسٹیج پر بلا لیا۔
طالبہ نے مسکراتے ہوئے اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو لیے اپنی ڈگری اپنی والدہ کے حوالے کی، جو اس کی ہر کامیابی اور جدوجہد میں ساتھ کھڑی رہیں۔
اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ کئی افراد جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔ حاضرین نے اس لمحے کو ماں اور بیٹی کے مضبوط رشتے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین بھی اس منظر کو بے حد سراہ رہے ہیں اور اسے اب تک کے سب سے جذباتی گریجویشن لمحات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہر کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی کی خاموش قربانی ضرور ہوتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert