بالوں کی خشکی کے مسئلے کا حل

(قدرت روزنامہ)بالوں میں خشکی یا ڈینڈرف ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، یہ خشکی قدرتی طور پر انسان کی جلد پر ہوتی ہے۔

تاہم، آپ یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ خشکی بنیادی طور پر وجہ فنگس ہوتی ہےاور یہ مسئلہ کئی بار اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ان کے لیے اس سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈینڈرف انسان کے لیے سماجی سطح پر شرمندگی کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

بالوں میں خشکی سے نمٹنے کےکچھ مؤثر طریقے

بالوں میں خشکی جس فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے، اسے مالاسیزیا گلوبوسا کہتے ہیں۔

یہ فنگس سر کی جلد اور بالوں کا تیل جذب کر لیتی ہےاور اس دوران اولئیک ایسڈ بھی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سےجلد پر خارش ہو سکتی ہے۔

اولئیک ایسڈ انسان کے مدافعتی عمل کو بھی کم کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں سر کی سطح پر بھوسی جیسے سفید چھلکے پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ چھلکے سر کی سطح پر جمع ہوتے ہوتے، ذرات کی شکل میں شانوں پر گرنے لگتے ہیں۔

اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے سورج سے نکلنے والی شعائیں(UV Rays) مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

ایسے میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ سر پر تیل لگانا چاہیئے جبکہ ایس کرنا بالکل بھی اچھا نہیں تاہم، کچھ کیمیکلز ہیں جوکہ خشکی کو ختم کرسکتے ہیں۔ 

ان کیمیکلز میں سب سے زیادہ مؤثر اینٹی فنگل کیمیکلز، مائیکونازول اور کیٹوکونازول ہیں۔

کیٹوکونازول کیمیکل کو شیمپو میں استعمال ہوتا ہے جبکہ مائیکونازول فی الحال صرف کریم کی صورت میں دستیاب ہے۔

خشکی سے بچاؤ کے لیے مؤثر اینٹی ڈینڈرف شیمپو

بالوں کی خشکی سے بچاؤ یا اس پر قابو پانے کے لیے ایسے مندرجہ ذیل کیمیکلز پر مشتمل شیمپو استعمال کیے جاسکتے ہیں؛

1-کیٹوکونازول
2-سیلیسیلک ایسڈ
3-سیلینیم سلفائیڈ
4-زنک پائیریتھیون
5-کول ٹار

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

7 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

18 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

18 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

33 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

47 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

51 mins ago