کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ آن لائن مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابلِ قبول بنا دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے جس قسم کی معلومات دستیاب ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمےمیں کہا تھا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہی معاشرے اور قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز سے گفتگو میں یہ بھی کہا تھا کہ نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوش حالی کا راستہ ہے۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

4 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

16 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

28 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

41 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

48 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

57 mins ago