صلح ہو گئی تو پیٹرول اور گیس وافر ، عوام کے وارے نیارے ہو جائیں گے: رانا ثناء اللہ

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ)مشیر برائےوزیر اعظم سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہپوری مسلمان امہ پہلی بار پاکستان پر متفق ہو رہی ہے، ہمیں فخر کرنا چاہیے۔ صلح ہو گئی تو پیٹرول اور گیس وافر اور سستی ہو کر عوام کے وارے نیارے ہو جائیں گے۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کبڈی ٹورنامنٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے نوجوانوں نسل کا کھیلوں کے میدانوں میں آنا ضروری ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت اور عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان کو وہ مقام ملا پوری دنیا امن کیلئے اس خطے کی طرف دیکھ رہی ہے، آج پاکستان کے قیام کے مقاصد پورے ہو رہے ہیں، پوری مسلمان امہ پہلی بار پاکستان پر متفق ہو رہی ہے، ہمیں فخر کرنا چاہیے معرکہ حق نے اہم مقام دلایا۔پاکستان ایٹمی قوت بھی ہے اور دس گنا بڑے دشمن کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اِس ملک میں غربت اور مہنگائی دور ہو گی، بہتر علاج اور روزگار ملے گا، اب تو ہمارے لوگ روزگار کیلئے باہر جا رہے ہیں، وہ دن آئے گا دنیا بھر سے لوگ پاکستان آئیں گے۔

مشیر برائے وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسی ترمیم زیر غور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جا رہا ہے، مختلف ایشوز پر بحث و مباحثہ ہونے چاہیے اور اس کو نہیں روکنا چاہیے، اگر صلح ہو گئی تو پیٹرول اور گیس وافر اور سستی ہو کر عوام کے وارے نیارے ہو جائیں گے۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی اور معاشی مسائل بھی حل ہو جائیں گے، بجٹ میں عوام کیلئے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے، عوام مثبت امید رکھیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کا مقبول کھیل ہے،قومی کبڈی ٹیم میں اکثریت اس حلقہ سے کھلاڑیوں کی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اس علاقہ میں کبڈی سٹیڈیم کا قیام حلقہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے، حلقہ کے ہر دیہات میں کھیل کا میدان بنائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر سکیں۔

WhatsApp
Get Alert