اوگرا کی پیٹرول 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی تجویز، حکومت نے 4 روپے بڑھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری بھیجے جانے کا انکشاف، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کے بجائے 4 روپے اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago