شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا . تفصیلات کے مطابق 2021ء میں قومی ٹیم کے 21 سالہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں . 1993ء کے بعد گزشتہ سال پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے

زیادہ وکٹیں حاصل کیں . قومی ٹیم کے فاسٹ بائولروقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں . وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں . انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں . ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں