سیالکوٹ میں شادی میں غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور قیمتی تحائف کی برسات، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سیالکوٹ میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی، زمیندار کی شادی کے موقع پر عزیز و اقارب نے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور تحائف کی برسات کردی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں زمیندار کی شادی کے موقع پر عزیز و اقارب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی تحائف کی برسات کردی گئی ۔
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں زمیندارکی بارات میں عزیز و اقارب کی جانب سے غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اورگرم چادریں تقسیم کی گئیں۔یہ قیمتی تحائف ایک اونچی عمارت سے نیچےگرائےگئے، شادی میں قیمتی تحائف سمیٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گيا،کسی کے ہاتھ موبائل لگاتو کسی کے ہاتھ گرم چادر اور کسی کو غیر ملکی کرنسی ملی۔

دلہا کے عزیز و اقارب نے بتایا کہ انہوں نے بارات کے لمحات کو یادگار بنانےکے لیے ایسا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رحیم یار خان میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ جب تحصیل خان پور میں اُس وقت کچھ الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا جب باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کرنے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹائے۔ہوا کچھ یوں کہ شجاع آباد سے خان پور آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کے لیےکچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے۔
اب باراتیوں نے یہ سب خوشی میں کیا یا دکھاوے میں لیکن جس کسی کے ہاتھ ریال، ڈالر یا موبائل فون لگا، اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی۔اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

4 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

4 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

4 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

4 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

4 hours ago