ایک دن تمام کشمیری اسی آزادی سے ووٹ ڈالیں گے: فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک دن پورے (آزاد و مقبوضہ) کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے . یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں . فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ایک دن تمام کشمیری اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے . وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کا انتخاب وزیرِ اعظم عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے . . .

متعلقہ خبریں