غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ،جہانگیر ترین کی شدید تنقید

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اتوارکوکراچی میں مصروف ترین دن گزارا، انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہاکہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔ امیرآدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے راجہ ہاؤس میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی۔ملاقات

میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء انہوں نے تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ہے۔ملاقات میں تعمیر وترقی، ملکی استحکام سمیت ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گورننس کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فاروق ستار اور شہباز شریف ملاقات کا بھی تذکرہ ہوا۔دونوں رہنماؤں میں مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈہ بنانے اور ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔میں ہر فورم پر ہر جگہ کسی کے ساتھ بھی ملنے اور بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے عشرت العباد اور شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میرا مقصد شہر اور عوام کی فلاحی اور ترقی ہے۔اسکے لیے قومی ترقی اور استحکام کا ایجنڈہ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ معاشی مسائل بڑھتے جارہے ہیں، سب کو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہاتھ اگے بڑھ کر چلنا ہوگا۔دونوں رہنماؤں کا آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

27 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

60 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

2 hours ago