نیا سال مہنگائی کے نام‘ بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

مکوآنہ (قدرت روزنامہ) نئے سال 2022 کی آمد کے ساتھ ہی حکومت نے عوام کی جیبیں خالی کرنے کی پالیساں بھی نافذ کردیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں گئیں، عوام پر عوام پر 17ارب 85کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا .

تفصیلات کیمطابق حکومت نیسال نو مہنگی کے نام کردیا، سال کے شروع ہونے پر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے .

مہنگائی کی دلدل میں پھنسے عوام کو حکومت کی جانب سے ایک اور تحفہ دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،عوام مزید مہنگی بجلی کے لئے تیار ہو جائے،عوام پر 17ارب 85کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں گئی ہیں . پاور ڈویڑن نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دائر کردی، ڈسکوز نے کیپیسٹی چارجز،ترسیلی و تقسیمی نقصانات سمیت دیگر مدوں میں اضافہ مانگا ہے، نیپرا 12جنوری کو سماعت کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں