پولنگ اسٹیشن کا دورہ ڈپٹی کمشنر کا کام نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ پولنگ اسٹیشن کا دورہ ترک کر دیں، یہ ان کا کام نہیں ہے۔

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے خرم دستگیر خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 دیئے بغیر کسی پریزائیڈنگ افسر کو نہیں چھوڑیں گے، ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کے سامنے ہو گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا صدر اپنا الیکشن چھوڑ کر حکومتی جماعت کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو 12 سیٹیں ہیں ان میں سے 5 سیٹیں گوجرانولہ ڈویژن کی ہیں۔

نون لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن شروع ہوا توشیدا ٹلی فرما رہے تھے کہ عمران خان 2 تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات وہی شیدا ٹلی کہہ رہے تھے کہ حکومت بنائیں گے چاہے ایک سیٹ سے بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے جہاں سے انہوں نے نون لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔

پولنگ روم سے نکالنے پر نون لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر مسلم لیگ نون کے پولنگ ایجنٹ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اور نون لیگی پولنگ ایجنٹ میں تلخ کلامی کے بعد اس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی، نون لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی مذکورہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2 میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر لگایا گیا مسلم لیگ نون کا انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا تھا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago