2021 ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانونی پائونڈاور ڈالر کی قدر میں میں نمایا ں اضافہ ، دیگر کرنسی کے بھی نئے ریٹس سامنے آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)عام تاثر یہی ہے کہ ا مریکی ڈالر وہ کرنسی ہے جس کی قدر پاکستانی روپے کے مقابلے میں زیادہ بڑھ رہی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے بلکہ سال 2021 میں برطانونی پائونڈکی قیمت سب سے زیادہ بڑھی ،دوسرے نمبرپرامریکی ڈالر اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر کینڈین ڈالر رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران برطانوی پائونڈ کی قدر میں 20.50 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سال کے ابتدا ء میں برطانوی پائونڈ 217.50 روپے تھا جو سال کے آخر میں 238 روپے تک پہنچ

گیا۔برطانوی پائونڈ کے بعد ڈالر کی قدر میں سب زیادہ اضافہ ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ یکم جنوری تا 31 دسمبر 2021 کے دوران ڈالر کے نرخ میں 16.55 روپے کا اضافہ ہوا، جنوری میں ڈالر کی قیمت 160.05 روپے تھی جو بڑھتے ہوئے 176.60 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18.40 روپے کی کمی ہوئی، سال کے شروع میں ڈالر 160.10 روپے کا تھا جو سال کے آخر تک 178.50 روپے کا ہوگیا۔دیگر کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر سال 2021 میں 13.90 روپے مہنگا ہوا جس سے کینیڈین ڈالر کی قیمت 124.50 روپے سے بڑھ کر 138.40 روپے ہوگئی ۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں 4.40 روپے، یو اے ای درہم کی قدر میں 5.40 روپے اور آسٹریلین ڈالر کی قدر میں 5.30 روپے کا اضافہ ہوا،یورو اور چینی یو آن بھی اس دوران 3.50 روپے مہنگے ہوگئے۔امریکی ڈالر، برطانوی پائونڈ، یورو اور سعودی ریال ایسی کرنسیاں ہیں جس سے پاکستانیوں کا براہ راست تعلق ہے کیونکہ ان ممالک میں پاکستانی بڑی تعداد میں مقیم ہیں، اس کے علاوہ تعلیم، علاج و معالجہ اور وزٹ پر بھی ان ممالک میں جانا ہوتا ہے۔ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2021 تک 11 سال کے دوران صرف 2 سال یعنی 2014 اور 2016 کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی آئی، باقی 9 سال ایسے گزرے جس میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق 2018 وہ سال تھا جس میں سب سے زیادہ ڈالر کی قدر میں 25.76 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے بعد 2019 میں 11.51 فیصد ڈالر کی قدر بڑھی اور 2021 تیسرا ایسا سال ہے جس میں ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ڈالر کی قدر 10.44 فیصد بڑھ گئی۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

44 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

50 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

1 hour ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago