آزاد کشمیر الیکشن ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی

مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا تاہم اس دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیئے جا رہے ہیں جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کے دو پولنگ ایجنٹ بھی لاپتا ہو گئے ہیں . اس گہما گہمی میں سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جارہاہے .

اس حوالے سے حامد میر کا کہناتھا کہ ” آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعووں کی قلعی کھل گئی . “ بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،138افراد ہلاک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلئے آج بتیس لاکھ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے . پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے . آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم چھ ہزار 139 میں سے 826 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار 209 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات ہے، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں . آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے . خواتین کیلئے پانچ اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے . ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے . 33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 41 ہزار985 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 850 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 94ہزار 135ہے . . .

متعلقہ خبریں