آزاد کشمیر الیکشن ، تحریک انصاف کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے حیران کن ویڈیو شیئر کر دی

مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ بغیر کسی تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا تاہم اس دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیئے جا رہے ہیں جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کے دو پولنگ ایجنٹ بھی لاپتا ہو گئے ہیں ۔

اس گہما گہمی میں سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جارہاہے ۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہناتھا کہ ” آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعووں کی قلعی کھل گئی۔“

بھارت میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ،138افراد ہلاک
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی آئندہ پانچ سال کی مدت کے اراکین کے انتخاب کیلئے آج بتیس لاکھ سے زائد ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہرو ں میں قائم چھ ہزار 139 میں سے 826 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور ایک ہزار 209 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج تعینات ہے، 40 ہزار پولیس اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلئے پانچ اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 41 ہزار985 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 850 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 94ہزار 135ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago