لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے . تجویز کا مقصداہم زرمبادلہ کو بچانے کے لیے درآمدات کو محدود کرنا ہے .
حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے . انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ آف پاکستان عاصم ایاز نے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے پر حکومتی تجاویز کو مسترد کردیا گیا . عاصم ایاز کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک
گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی صفر اور اقدامات غیر تسلی بخش ہیں . گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں اضافے سے درآمدات میں کمی ہوگی .
. .