نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے بعد ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ کون ہے ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں قتل ہونے والی پاکستانی سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے بعد بحالی مرکز کے مالک کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز“ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تھراپی ورکس نامی بحالی سینٹر کے مالک کو بھی گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھراپی ورکس کے مالک، ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو آج ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے رات گئے تصدیق کی کہ نور قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو گرفتارکرلیا گیا ہے ساتھ ہی گھر کے چوکیدار اور دو مزید ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے والدین اور دو ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز عدالت سے پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم سے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا، ملزم کے پاس سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی پنجہ بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر ذاکر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

Recent Posts

ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے…

3 mins ago

جرمنی نے معروف امریکی گلوکارہ کی آمد پر شہر کا نام ہی بدل دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جرمنی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آمد پر شہر…

22 mins ago

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور ترقی کے دروازے کھلنے چاہئیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ…

40 mins ago

آپریشن کی مخالفت، چمن پرلت کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے شہید رہنما ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی کی اٹھارہویں برسی کے موقع…

46 mins ago

ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عمران شیخ

حب(قدرت روزنامہ)ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیوں اور جدی پشتی اراضیات پر مبینہ…

56 mins ago

حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم…

1 hour ago