گلگت بلتستان میں ٹور ازم زیادہ ہو تو علاقے میں زیادہ ترقی ہو سکتی ہے: خواجہ سعد رفیق

نگر (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے، گلگت بلتستان میں ٹور ازم زیادہ ہو تو علاقے میں زیادہ ترقی ہو سکتی ہے۔
نگر میں( ن) لیگ کے جلسے سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے، یہ بزنس حب بن سکتا ہے، نگر میں ٹوٹی سڑکوں کو ٹھیک کریں گے۔گلگت بلتستان میں ٹور ازم زیادہ ہو تو علاقے میں زیادہ ترقی ہو سکتی ہے۔اگر ہماری حکومت جی بی میں آئی تو زیر التواء تمام منصوبے مکمل کریں گے۔
