(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کو ماموں بنارہی ہے۔
مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’حکومت کہتی ہے کہ انگلینڈ، روس، افریقا سمیت دیگر ممالک میں بھی پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو میں یہاں کہنا چاہوں گی کہ پاکستان کو موازنہ ان ممالک کے ساتھ کرنے سے پہلے، اُن کا رہن سہن دیکھیں۔‘
مشی خان نے کہا کہ ’ان ممالک کی تو نوکرانی بھی گاڑی میں آتی ہے جبکہ ہمارے ملک کا مینجر اپنی تنخواہ میں کس طرح اپنا مہینہ پورا کرتا ہے، یہ صرف وہ ہی جانتا ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’حکومت پاکستان کو دیگر ممالک سے موازنہ کرنا بند کرے کیونکہ یہاں تو روٹی، کپڑا اور پانی تک حد سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت ٹی وی پر آکر ہمیں ماموں بناتی ہے اور نکل جاتی ہے۔‘
مشی خان نے مزید کہا کہ ’آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کیا کررہے ہیں، آپ صرف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں جبکہ آپ نے اب تک خود کچھ نہیں کیا ہے۔‘
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…