اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ نے منگنی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن (اے آر رحمٰن) کی بڑی صاحبزادی گلوکارہ و موسیقار خدیجہ رحمٰن نے سالگرہ کے موقع پر منگنی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔خدیجہ رحمٰن نے 2 جنوری کو منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنا رشتہ طے ہونے پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیے۔
گلوکارہ و موسیقارہ نے بتایا کہ ان کی منگنی ان کی سالگرہ کے موقع پر 29 دسمبر 2021 کو ہوئی اور ان کے منگیتر آڈیو انجنیئر ہیں۔
خدیجہ رحمٰن نے آڈیو انجنیئر اور کاروباری شخص ریاض الدین شیخ کے ساتھ منگنی کی اور انہیں نئی زندگی کے آغاز پر کئی شوبز شخصیات نے مبارک باد بھی پیش کی۔

ان کے منگیتر ریاض الدین شیخ نے بھی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خدیجہ سے رشتہ ہونے پر خدا کے شکرانے ادا کیے۔خدیجہ رحمٰن نے ایوارڈ یافتہ موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔
خدیجہ رحمٰن متعدد ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں گانے گا چکی ہیں جب کہ گزشتہ برس انہوں نے ’دبئی ایکسپو 2020‘ کے دوران باحجاب پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے تھے۔

خدیجہ رحمٰن نے ایک ایسے وقت میں منگنی کی ہے جب کہ حال ہی میں ان کی کزن رشدہ رحمٰن نے بھی شادی کی تھی۔رشدہ رحمٰن نے گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو شادی کی تھی جو خدیجہ رحمٰن کی خالہ کی بیٹی ہیں۔
رشدہ رحمٰن معروف تامل، ملایلم اور تیلگو اداکارہ رحمٰن کی صاحبزادی ہیں، جنہوں نے تامل اداکار الطاف نواب سے شادی کی اور ان کی شادی میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اے آر رحمٰن نے 1995 میں سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور انہیں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔اے آر رحمٰن اور ان کے والدین پیدائشی ہندو تھے، والد کی وفات کے بعد موسیقار نے والدہ کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔
اے آر رحمٰن تامل ناڈو کے رہائشی ہیں اور انہوں نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔اے آر رحمٰن بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں، جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد بار جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

اے آر رحمٰن نے خود بھارت کا اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے جب کہ کئی اعلیٰ اداکار و موسیقار بھی تاحال یہ ایوارڈ نہیں جیت پائے۔
علاوہ ازیں اے آر رحمٰن فلم فیئر سمیت دیگر متعدد اقسام کے درجنوں ایوارڈز جیت چکے ہیں اور وہ یورپ سمیت امریکا کا انٹرنیشنل میوزیکل ٹوئر کرنے والے واحد بھارتی موسیقار ہیں۔انہوں نے کم از کم 5 درجن بولی وڈ فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، انہوں نے بولی وڈ فلم ’موہن جو داڑو‘ کے گیتوں کی موسیقی بھی ترتیب دے رکھی ہے۔

Recent Posts

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

1 min ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

7 mins ago

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

12 mins ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

25 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

38 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

50 mins ago