ماضی کے رومانٹک ہیرو معمر رانا کی بیٹی کی منگنی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماضی کے رومانٹک ہیرو معمار رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا کی منگنی کی تقریب میں اہم شوبز اور فیشن شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا نے دو جنوری کو اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی۔
میک اپ اور فیشن ڈیزائنر ریا معمر رانا نے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر انہیں اپنا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔

منگنی کے موقع پر ریا معمر رانا نے فیشن برانڈ ’لام‘ کا لباس زیب تن کیا اور فیشن ہاؤس نے بھی ان کی منگنی کی تصاویر شیئر کیں۔میک اپ و فیشن ڈیزائنر کی منگنی کی تقریب میں ماضی کی مقبول شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور انہوں نے بھی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

ریا معمر رانا کی منگنی میں اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب الدین طارق نے بھی شرکت کی جب کہ اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ بھی شریک ہوئے۔منگنی کی تقریب میں اداکار سعود، جویریہ سعود اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں اور متعدد شخصیات نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اداکار کی اہلیہ مہناز معمر نے بھی بیٹی کی منگنی کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں، تاہم اداکار نے تصاویر شیئر نہیں کیں۔معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا فیشن اور میک اپ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنا اسٹوڈیو بھی چلاتی ہیں۔

اداکار کی چھوٹی بیٹی رنایا رانا ابھی زیر تعلیم ہیں، تاہم وہ بھی شوبز اور فیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں۔معمر رانا نے 1999 میں فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 4 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلموں کی کامیابی کے بعد معمر رانا نے چند ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور انہوں نے اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔معمر رانا کا شمار 2000 کی دہائی کے رومانوی ہیروز میں ہوتا ہے، انہوں نے ریما اور صاحبہ سمیت اس دور کی مقبول اداکاراؤں کے ہمراہ متعدد فلمیں کیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago