ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے سے پہلے اس پر کس آہنی ہتھیار سے تشدد کیا تھا ؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی تھی تاہم اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ مقتولہ کے خاندان کو عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیئے جارہے ہیں جبکہ پولیس کے تحقیقاتی ونگ نے ملزم کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ ملزم نے نور مقدم کا سر قلم کرنے سے قبل ’ لوہے کے پنجے ‘ (آہنی ہتھیار) سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم جج رانجھا کی عدالت میں صبح ساڑھے دس بجے پہنچے تھے ،وہ مسلسل چار گھنٹے تک عدالت کے باہر موجود رہے کیونکہ پولیس نے ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کیا ۔نور مقدم کے قتل کا کیس لڑنے والے وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر منانے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 311 نہیں لگائی، ایف آئی آر دفعہ 302 کے تحت درج کی گئی جو کہ جرم کو قابل مصالحت کر دیتی ہے اور جسے سمجھوتے کے تحت حل کیا جا سکتا ہے جبکہ دفعہ 311 کا تعلق فساد فی العرض سے ہے جو کہ جرم کو ناقابل مصالحت بنا دیتی ہے جس کی بنیاد پر معاملے کو عدالت سے باہر حل نہیں کیا جا سکتا ۔

جب سابق سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا ان سے عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی تک کسی نے ایسی خواہش نہیں کی اور اگر کوئی کرتاہے وہ کسی صورت بھی اسے قبول نہیں کریں گے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد اس کے قبضے سے پستول ، چاقو اور لوہے کا پنجہ برآمد کیا ہے ۔مقتولہ کے کپڑے اور خون کے نمونے جائے وقوعہ سے لے لیئے گئے ہیں جبکہ گواہان کے بیانات کو بھی 161 کے تحت قلمبند کر لیا گیاہے ۔پولیس افسر کا عدالت میں کہناتھا کہ انہیں ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے کیونکہ ابھی موبائل برآمد نہیں ہواہے جس سے معلوم ہو سکے گا کہ ظاہر جعفر کسی اور سے رابطے میں تھا یا نہیں ۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

11 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago