آنکھوں کا سرخ ہونا ۔بالوں کا گرناور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی نشانیاں ۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا کے طبی ماہرین نے سرخ آنکھوں اور جلد کی
خارش کو بھی اومی کرون کی اہم علامت قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ماہرین نے حال ہی میں ایک مطالعے کا انعقاد کیا، جس میں اومی کرون اور کورونا کی علامات کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران تحقیقی ٹیم نے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی معلومات جمع کیں اور ان کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔ماہرین کے مطابق ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ حال ہی میں جن لوگوں کو کورونا یا اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں روایتی علامات جیسے بخار، سانس لینے میں دشواری ، نزلہ، جسم اور سر میں درد سمیت دیگر ظاہر نہیں ہوئیں البتہ 3 فیصد مریضوں کو آنکھیں سرخ، بال گرنے اور جلد متاثر ہونے کی شکایات تھیں۔ماہرین کے مطابق کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد اینزائم 2 میں تبدیل ہوکر آنکھوں اور بالخصوص ریٹینا کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی آنکھ کی سفیدی لال ہونے، آنکھوں میں خشکی، کھجلی اور سوجن کی شکایت ہوتیں ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف ڈرمٹالوجی ایسوسی ایشن کے ماہرین نے بتایا کہ مطالعے کے دوران کچھ ایسے شواہد بھی سامنے آئے جس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ متاثرہ شخص کے بال تیزی سے گرتے ہیں۔ماہرین نے بتایاکہ بخار اور مدافعتی نظام کی کمزوری سے انسان جسمانی طور پر کمزور ہوتا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر انسان کی کھوپڑی پر پڑتا ہے اور پھر بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ ابتدائی 6 ماہ کے دوران بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں جبکہ 9ویں مہینے میں یہ سلسلہ رک جاتا ہے اور پھر بالوں کی نشوونما پہلے کی دوبارہ طرح شروع ہوجاتی ہے۔علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں جلدی بیماری یا خارش بھی شکایت بھی تھی۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

8 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

20 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

28 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

45 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

48 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

60 mins ago