بصارت کا امتحان: تصویر میں چھپا چیتا تلاش کریں۔۔۔تیس سیکنڈز کے اندر جواب دینا ضروری ہے !

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر صارفین کے لیے
ایک بڑا چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کتنے قارئین اس تصویر میں چھپے چیتے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتے ہیں . انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہیلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں .

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، بھارت کے ایک سیاحتی مقام بیرا کی سیر کے دوران لی گئی تصویر سیاح نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک چیتا موجود ہے مگر صارفین اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں کیوں کہ بہت غور کرنے کے باجود تصویر میں صرف چٹان ہی نظر آرہی ہے . اس تصویر کو کچھ عرصے قبل فیس بک پر ایک صارف نے پوسٹ کیا تھا جو بھارت کے ایک چھوٹے قصبے بیرا کی سیر کررہا تھا . ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے . تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں