بصارت کا امتحان: تصویر میں چھپا چیتا تلاش کریں۔۔۔تیس سیکنڈز کے اندر جواب دینا ضروری ہے !

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر صارفین کے لیے
ایک بڑا چیلنج ہے، دیکھتے ہیں کتنے قارئین اس تصویر میں چھپے چیتے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور آسان ہونے کے باوجود انہیں سلجھانا آسان نہیں ہوتا لیکن ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان پہیلیوں کو جواب تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا، بھارت کے ایک سیاحتی مقام بیرا کی سیر کے دوران لی گئی تصویر سیاح نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک چیتا موجود ہے مگر صارفین اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں کیوں کہ بہت غور کرنے کے باجود تصویر میں صرف چٹان ہی نظر آرہی ہے۔اس تصویر کو کچھ عرصے قبل فیس بک پر ایک صارف نے پوسٹ کیا تھا جو بھارت کے ایک چھوٹے قصبے بیرا کی سیر کررہا تھا۔ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے۔تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

10 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

21 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

41 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

58 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago