پی آئی اے کے ریٹائرڈ انجینئرز نےریستوران کھول لیا ۔۔ کراچی کا پہلا ریستوران جہاں بزرگ خود کھانا بنا کر پیش کرتے ہیں

(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں کہ انسان اگر زمانے کے حساب سے خود کو تبدیل نہ کرے تو
وہ ماضی کا حصہ رہ جاتا ہے اور ختم ہو جاتا ہے۔ اس خبر میں آپ کو کچھ ایسے بزرگ شہریوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ خود ایک ریستوران چلا رہے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک ریستوران ایسا بھی ہے جو کہ واحد ریستوران ہے جس میں 61 سالہ بزرگ اور 72 سالہ بزرگ خود ریستوران کو مینیج کر رہے ہیں۔61 سالہ بزرگ پی آئی اے سے ائیر کرافٹ انجینئر ریٹائرڈ ہوئے ہیں جبکہ اب وہ اپنا خود کا ریستوران چلا رہے ہیں۔ ریستوران چلانے کا انہیں بے حد شوق تھا اور آج وہ اپنا یہی شوق پورا کر رہے ہیں۔ریڈ کول ریستوران کو چلانے والے 61 سالہ بزرگ کا کہنا تھا کہ میں ائیر کرافٹ انجینئر پی آئی اے سے ریٹائرڈ ہوا ہوں، جبکہ ریٹائرمنٹ کے پیسوں سے ہی میں نے یہ کاروبار شروع کیا ہے۔یوٹیوبر حسن بیگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کھانے بنانے کا بے حد شوق تھا اور اب اپنے ریستوران میں بھی خود ہی کھانا بناتا ہوں، ان کا ماننا ہے کہ ہاتھ تبدیل ہونے سے ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ریڈ کول ریستوران کے بانی اب بھی نجی ائیر لائن میں ملازمت کرتے ہیں، وہ صبح 9 بجے نجی ائیر لائن جاتے ہیں جبکہ شام کے وقت مغرب کی نماز کے بعد وہ ریستوران آجاتے ہیں۔ اور پھر جب تک ریستوران پر لوگ موجود ہوتے ہیں وہ وہیں رہتے ہیں چاہے صبح کے 4 ہی کیوں نہ بج جائیں۔وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ میری مدد کر رہا ہے۔ میرے بھائی بھی پی آئی اے سے ریٹائر ہوئے اور اب وہ بھی میرے ساتھ یہاں کام کر رہے ہیں، ان کی عمر 63 سال ہے۔ جبکہ ایک اور بزرگ طارق ہیں جو کہ 74 سال کے ہیں اور سرکاری افسر کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فٹ رہنے کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔ میں لندن میں کام سیکھاہوں، اور یہاں ریستوران مینج کرتا ہوں۔اس ریستوران میں دوست ماحول ہونے کی وجہ سے سب اسے پسند کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اندر جو انرجی دکھ رہی ہے وہ نوجوان دیتے ہیں۔ اگر ہم ان کے جیسے نہیں رہیں گے تو ہمیں بھگا دیں گے۔اس ریستوران کی خاصیت پنیر ریشمی ہانڈی ہے جو کہ اس ریستوران کو دیگر ریستوران سے منفرد بناتی ہے۔

Recent Posts

چمالنگ، ٹرکوں پرحملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…

3 mins ago

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

8 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

14 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

22 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

28 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

43 mins ago