وزن میں کمی کے لیے مٹرکھانا مفید یا نقصان دہ؟غذائی ماہرین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹر کھانے کے فوائد اور نقصانات کیا کیا ہیں، اور وزن
میں کمی کے لیے مٹر مفید ہے یا نقصان دہ؟لیکن آپ یہ ضرور جانتے ہوں گے کہ پھلیوں میں شمار کی جانے والی سبزی مٹر موسم سرما میں بہ آسانی دستیاب ہوتے ہیں، اور مٹر کے چھوٹے چھوٹے دانے صحت کے لحاظ سے نہایت فائدہ مند قرار دیے جاتے ہیں۔پاور فوڈ:مٹر ایک ہری سبزی ہے، اور غذائی ماہرین اسے ’پاور فوڈ‘ بھی کہتے ہیں، اس میں کئی غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی پائے جاتے ہیں۔مٹر میں پروٹین 23 فی صد، کاربوہائیڈریٹس 50 فی صد، جب کہ وٹامن بی بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔مٹر میں سَلفر اور فاسفورس بھی دیگر اجزا کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔مٹر کی تاثیر گرم ہوتی ہے، یہ جسم کو غذائیت پہنچا کر پٹھوں اور اعصاب کو مضبوط بناتا۔ وزن میں کمی:یوں تو غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹر ہر عمر کے فرد کے لیے مفید سبزی ہے، مگر اسے وزن میں کمی لانے کے خواہش مند افراد کے لیے مفید قرار نہیں دیا جاتا۔فٹنس اور غذائی ماہرین کے مطابق مٹر میں غذائیت اور کیلوریز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، اگر کوئی شخص ڈائیٹ پلان کے تحت سوپ یا سبزیوں پر مبنی کوئی سلاد کھا رہا ہے، تو ایسے میں مٹر کے حوالے سے محتاط رہنا چاہیے۔ایسی صورت میں مٹر کا استعمال کرنا مطلوبہ وزن میں کمی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

1 hour ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

2 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

2 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

2 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

3 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

4 hours ago