ویوو کا 2022 کا پہلا اسمارٹ فون وائے 21 ٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویوو نے 2022 کا آغاز وائے سیریز کے مڈرینج فون وائے 21 ٹی کو متعارف کراکے کیا ہے۔پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ نیا اسمارٹ فون 3 جنوری کو بھارت میں متعارف کرایا جائے گا مگر کمپنی نے اسے انڈونیشیا میں پہلے پیش کیا۔بنیادی طور پر یہ وائے 33 ایس ہے مگر اس میں پراسیسر، اسکرین اور سیلفی کیمرا مختلف ہے۔وائے 33 ایس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا تھا جبکہ وائے 21 ٹی میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔
اسی طرح وائے 33 ایس میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود تھا جبکہ نئے فون میں 6.51 انچ کی اسکرین دی گئی ہے جو ایچ ڈی پلس ریزولوشن کو سپورٹ کرتی ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔وائے 21 ٹی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔
6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔اس فون کو انڈونیشیا میں 215 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago