اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان افغانستان میں شیڈول ون ڈے سیریز سے متعلق اہم خبر سا منے آگئی ہے کہ یہ سیریزسری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی
کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔ یا د رہے کہ افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…