اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے دوران پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ،
فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔قبل ازیں کوٹلی میں ہی پیپلز پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…