کورونا کیسز میں اضافہ، سعودی عرب نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردیں

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بارپھر پابندیاں عائد کرتے ہوئے طواف کے لئے پہلی منزل مختص کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر حرمین شریفین میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی گئیں۔سعودی حکام کی جانب سے کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر زائرین کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ طواف کےلئےپہلی منزل مختص کردی گئی ہے جبکہ دوسرے عمرے کی ادائیگی کے درمیان 10دن کا وقفہ ضروری ہے۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ عمرہ اورنمازکے اجازت نامے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی اور وزٹ ویزاہولڈر کو بھی جاری کیے جارہےہیں، ایپ کےذریعے جاری کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے۔
خیال رہے سعودی عرب میں اگست دو ہزار اکیس کے بعد یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور کورونا کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ایک ہزار سات سوچھیالیس نئے کیسز اور تشویشناک کیسز کی تعداد نوے تک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

3 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

10 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

13 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

14 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

18 mins ago

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

28 mins ago