نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار

کراچی (قدرت روزنامہ) مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں﷽ جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہٰذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

2 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

2 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

2 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago