وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پرجنوری سے ٹیکس نوٹسز بھجوائیں گے، لوگوں کی انکم کا شناختی کارڈ سے پتہ لگائیں گے، ہراساں کیے بغیر سب سے ٹیکس وصول کریں گے، شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہیئے۔ نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا گیا ہے۔
ٹیکس کلچر بنانے کی شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہئیں، سب سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری ہونی چاہئے۔ ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئے مثال بنیں۔ معاشرے کی ترقی میں ٹیکس اہم کردار ہوتا ہے۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور آسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، براڈننگ کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں، 30 لاکھ فائلرز میں سے 20 لاکھ ٹیکس ادا کرتے ہیں، 7.2 ملین نام ایف بی آر کے پاس ہیں۔
نادرا کا ڈیٹا ملا کر 15 ملین لوگ بن جاتے ہیں، دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پرجنوری سے ٹیکس نوٹسز بھجوائیں گے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب تک ٹیکس ریونیو اکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا، معاشرے کی ترقی میں ٹیکس کا اہم کردار ہے۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے، کسی کو ہراساں نہیں کرینگے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا، یہاں جس کی جتنی طاقت ہے وہ ٹیکس چھپاتا ہے۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے700 ارب لیکن ہم نے صرف 350ارب ٹیکسز بڑھائے، انہوں نے کہا کہ سال2022 میں حکومت کو چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے، ایگری کلچر اوراسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago