وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔!!! متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی . پاکستان، انڈیا، ساوتھ افریقہ اور انڈونیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر سفری پابندی برقرار رکھی گئی ہے، اس سلسلے میں اماراتی حکومت نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، ہدایت نامے کے مطابق 8 مختلف کیٹگریز کے حامل مسافر ہی امارات کا سفر کرسکیں گئے .

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے مخصوص افراد کو ہی امارات داخلے کی اجازت ہو گی . 8 مختلف کیٹگریز کے حامل مسافر ہی امارات کا سفر کرسکیں گئے . پابندی والے ممالک کے دبئی ایکسپو 2020 کے شرکاء اور سپانسر امارات کا سفر کر سکیں گئے، پابندی والے ممالک میں رہائش پذیر یو اے ای کے رہائشی امارات کا سفر کر سکیں گے . سفارتی عملہ، تجارتی وفود اور سٹیٹ گیسٹ کو بھی یو اے ای جانے کی اجازت ہو گی جبکہ گولڈ اور سلور ریڈیڈنسی پرمٹ کے حامل مسافر اور بیرون ملک ائیرلائنز کا عملہ سفر کرنے کا اہل ہو گا . مسافروں کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی ہو گا . مسافروں کو یو اے ای پہنچنے کے بعد 10 روز کے لیے قرنطینہ رہنا ہوگا . دوران فرنطینہ مانیٹرنگ اینڈ ٹریکنگ ڈیوائس پہنا لازمی ہو گا . . .

متعلقہ خبریں