پنجاب میں امیکرون وائرس سے مردوں کی نسبت خواتین زیادہ متاثر ہونے لگیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں امیکرون وائرس سے مردوں کی نسبت خواتین زیادہ متاثر ہونے لگیں، صوبے میں اومیکرون مریضوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد میں 58 فیصد خواتین اور 42 فیصد مرد شامل ہیں۔ جیونیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب میں اومیکرون مریضوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے، صوبے میں امیکرون وائرس سے متاثر ہونے والوں میں19 سال سے 49 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں، متاثرہ افراد میں 58 فیصد خواتین اور 42 فیصد مرد شامل ہیں۔
متاثرہ 103 افراد میں96 کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی امی کرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اومی کرون وائرس ڈیلٹا کی نسبت کچھ اسٹڈی کے مطابق 4فیصد ، کچھ کے تحت 8 سے 10 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔

جب کوئی چیز تیزی سے پھیلے گی اور اس کو روکا نہیں جائے گا تو وباء پھیلے گی۔

وباء پھیلنے کی وجہ ماسک نہ پہننا ، ویکسین نہ لگوانے سے ہے، بہت ضروری ہے لوگ اس بات کو سمجھیں کہ ایس اوپیز پر دوبارہ عملدرآمد سخت ہونا چاہیے۔ لوگوں میں وباء میل جول سے پھیلتی ہے، کچھ لوگ بیرون ملک سے وائرس لے کر آتے ہیں اور دوسرے لوگوں میں ٹرانسفر کردیتے ہیں۔ ہر نئی کورونا لہر کے ساتھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اب ویکسین کی ضرورت نہیں ہے، پہلی ویکسین ڈوزوالے فوری دوسری اور بوسٹر ڈوز والے بھی اگر عمر 30 سال سے زائد ہے تو فوری ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ اومی کرون تیزی سے پھیلتا ضرور ہے لیکن بیماری کی شدت کم ہے،زیادہ شدت کی بیماری پیدا نہ کرنا خوش آئند بات ہے، ڈیلٹا میں جس طرح مریض ہسپتال میں داخل ہوئے اس طرح شاید اومی کرون میں مریض ہسپتال میں داخل نہ ہوں۔ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑ سکتا ہے، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہوتا ہے۔ جہاں زیادہ کیسز ہوں گے وہاں روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

29 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

46 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago