لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے، جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے، اسی طرح نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے لیے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف گھات لگا کر بیٹھے ہیں اور شہباز شریف کو بطور چارہ ڈالا ہوا ہے، گولی شکار کو لگے یا شہباز کو نواز شریف کو
کوئی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ میں اس بات پر شدید اختلاف ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بنے گا یا مریم نواز۔انہوں نے کہا حکومت میں اگر صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے، نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انہیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا، وہ قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔اعتزاز احسن نے دعوی کیا کہ نواز شریف بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے لیکن شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سب کچھ اس بات پر لگا ہوا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، آئے تو جیل جائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…