اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2019ء کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے۔ڈائریکٹری میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود بعض بڑے اور نامورسیاستدانوں نے بہت تھوڑی رقم ٹیکس کی مد میں اداکی ہے ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 2‘لیگی رہنمااحسن اقبال نے 55‘ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے 66 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے 1 لاکھ 58 ہزار ‘وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ‘ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے 82لاکھ روپے انکم ٹیکس کی مدمیں جمع کرائے ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نےسب سے زیادہ 14 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا ۔ جے یوآئی کے سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ ‘ وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ‘پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے ‘چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35 ہزار ‘ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ نے 25 لاکھ 40 ہزار‘چوہدری فواد حسین نے ایک لاکھ 36 ہزار 808 روپےٹیکس اداکیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے10 لاکھ 99 ہزار 758 روپے ‘وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو10لاکھ 61 ہزار ‘وفاقی وزیراسدعمر42لاکھ ‘شاہدخاقان 48لاکھ ‘فواد چوہدری ایک لاکھ 36ہزار‘شیخ رشید 5لاکھ ‘اسدقیصر 5لاکھ ‘خواجہ آصف 2لاکھ ‘صادق سنجرانی 13لاکھ اوررضاربانی نے 15لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔
بیشترارکان پالیمنٹ نے زراعت کو اپنا ذریعہ آمدن ظاہر کیاہے ۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 10ممبران قومی اسمبلی اور9سینیٹرز صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں‘ ممبران قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منصور حیات خان ، نیازاحمد جھکڑ، سیف الرحمان ، سلیم الرحمان ، سردار محمد خان‘جے یوآئی (ف) کے مولاناعبدالشکور اور مولاناکمال الدین ، مسلم لیگ (ن) کی شکیلہ خالد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان اور پیپلز پارٹی کے پیر عامر شاہ گیلانی شامل ہیں جنہوں نے سال2019میں صفر روپے ٹیکس دیا۔
سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان ،سینیٹر قراۃالعین مری ‘پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم الرحمان ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان ، بی اے پی کے پرنس احمد عمرزئی اور آزاد سینیٹر نسیمہ احسان صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں ۔
ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمدنی 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ٹیکس دیا۔شہباز شریف کی آمدنی 5 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی اور انہوں نے 82 لاکھ 42 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے ‘وزیرتوانائی حماد اظہر نے 29 ہزار 25 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے 5 لاکھ 57 ہزار 450 روپے،نور عالم خان نے 82 ہزار 311 روپے، خواجہ سعد رفیق نے 2 لاکھ 69 ہزار 414 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔
خواجہ آصف نے 2 لاکھ 30 ہزار 386 روپے، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے 12 لاکھ 11 ہزار 661 روپے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 99 ہزار 758 روپے‘ مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر نے 91 ہزار روپے، وفاقی وزیر اسد عمر نے 42 لاکھ 72 ہزار، اسپیکر اسد قیصر نے 5 لاکھ 55 ہزار انکم ٹیکس دیا۔ شیری رحمان نے 9 لاکھ 40 ہزار ‘سینیٹر مشاہد حسین سید نے 76 ہزار روپے، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے 49 لاکھ روپے، سینیٹر فیصل جاوید نے 66 ہزار روپے، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے 7 لاکھ 84 ہزار روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 99 ہزار ‘سینیٹر فیصل واوڈا نے 11 لاکھ 62 ہزار ‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 40 ہزار 913 روپے، وزیر قانون فروغ نسیم نے 42 لاکھ 85 ہزار 201 روپے، سینیٹر رضا ربانی نے 15 لاکھ 56 ہزار روپے، وفاقی وزیر مونس الہی نے 65 لاکھ 34 ہزار 251 روپے، پرویز الہی نے 9 لاکھ 32 ہزار 835 روپے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 12 لاکھ 57 ہزار 461 روپے، وفاقی وزیر نور الحق قادری نے 62 ہزار 250 روپے، شہریار آفریدی نے 53 ہزار 876 روپے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے 4 لاکھ 5 ہزار 477 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔
وفاقی وزیرشبلی فراز نے 8 لاکھ 85 ہزار روپے، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے 89 ہزار 479 روپے، شیریں مزاری نے 3 لاکھ 71 ہزار 33 روپے، وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے 10لاکھ 61 ہزار 777 روپے ، جام کمال نے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے، شاہ محمودقریشی نے 8 لاکھ 51 ہزار 955 روپے، شاہدخاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار 277 روپے، عامر ڈوگر نے 22 لاکھ 98 ہزار 790 روپے، سینیٹر احمد خان نے 23 لاکھ 88 ہزار 362 روپے، یوسف رضا گیلانی نے کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی ملیکہ علی بخاری نے 38 ہزار 343 روپے ،مریم اورنگزیب نے 39 ہزار 761 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…