مری (قدرت روزنامہ)مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا داریل تانگیر میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے چلاس،بابوسر ٹاپ،بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں شدید برفباری جاری ہے-پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہوگئے جبکہ معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں قلات، چمن اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے۔
جبکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات جا ری کردیں سی ٹی او تیمور خان راولپنڈی نے کہا کہ دوران برفباری پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائر پر چین چڑھا کر ڈرائیو کریں دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں اور اپنی گاڑی کی فیول ٹینک فل رکھیں-
دوسری جانب چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری اور زیریں علاقوں میں بارشمری اورگلیات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے روئی کے گالوں نے مناظر اور حسین کردیے اور بالائی علاقوں میں سفیدی چھا گئی-
وادی لیپہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی لیپہ میں برف باری کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہے گا-
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…